30 جنوری 2015 - 11:27
دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی پیشقدمی

عراقی فوج عوامی رضاکار فورس کی مدد سے صوبۂ دیالہ کے علاقے المقدادیہ سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی اس کاروائي میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہيں - عراقی فوج نے داعش کے ان ٹھکانوں تک بھی دسترسی حاصل کرلی جہاں سے وہ اپنی جارحانہ کاروائیوں کو آپریٹ کرتے تھے ۔ عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے المقدادیہ علاقے میں داعش دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک اور ان کے اصلی اڈوں تک رسائی حاصل کرکےصوبۂ دیالہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے- فوج کے ایک اعلی عہدیدار علی الوزیر نے کہا ہے کہ فوج نے پیشقدمی کرتے ہوئے حمبس، حمادہ، الخیلانیہ اور دیگر علاقوں سے مکمل طور پر دہشت گردوں کاصفایاکردیا ہے۔ اس درمیان المیادین ٹی وی چینل نے عراقی وزارت داخلہ کے حوالے سے خبردی ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے سامرا میں تین خود کش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

.......

/169